ایک انتہائی غریب گھرانے کا بچہ جو کبھی پیرس کی گلیوں میں کچرا جمع کرتا تھا، دو وقت کی روٹیوں کیلئے دن رات مزدوری کرتا تھا -
آج مگر دنیا کا امیر ترین شخص اور فٹ بال کی دنیا کا مشہور ترین کھلاڑی ہے -
وہ سیاہ فام افریقی بچہ جسے بچپن میں کام پر جاتے ہوئے بھی پہننے کیلئے جوتے میسر نہیں ہوتے تھے آج اسکی سالانہ انکم 7 ملین یورو سے بھی زیادہ ہے -
جی ہاں یہ فٹبال کے مشہور کھلاڑی نگولو کانٹے ہیں، کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ مسلمان ہیں -
لیکن مجھے نگولو سے متعلق جو بات کہنی ہے وہ بہت اہم ہے، 2018 میں انکی ٹیم پریکٹس اور سخت ٹریننگ کے عمل سے گزر رہی تھی یہ بھی ٹریننگ میں شامل تھے،ٹریننگ کے دوران طاقتور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے،شدید پیاس لگتی ہے پانی کی ضرورت ہوتی ہے-
اتفاق سے وہ رمضان المبارک کا مہینہ تھا،نگولو کانٹے نے اس سخت ٹریننگ کے دوران بھی مکمل روزے رکھے -
انکی ٹیم کے کوچ نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ ہمیں حیرت ہوتی تھی کہ کچھ کھائے پیے بنا یہ ہم سب سے زیادہ چست اور توانا رہتے تھے-
آگے رمضان المبارک کا مہینہ آ رہا ہے، روزہ خوروں کے لیے ان سے سیکھنا چاہیے کہ
شہرت،فریم اور پیسہ کی فراوانی کا مطلب یہ نہیں کہ رب کے احکامات کا باغی بن جائیں -
بقلم فردوس جمال!!!
Ngolo kante life story
Babu Ki Sparrow
0

ایک تبصرہ شائع کریں