Top News

Cancer care hospital Lahore

‏آپ سب کی اطلاع کے لئیے عرض ہےکہ کینسر ہسپتال جسکا نام ہے Cancer care hospital لاھور کےنزدیک رائیونڈ تبلیغی جماعت کےمرکزکے قریب وسیع رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ شوکت خانم ہسپتال سے بھی زیادہ جدید مشینری سے آراستہ ہے۔ اس اسپتال میں دور دراز سے آئےلوگوں کیلئےقیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہے۔یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام وطعام بالکل مفت ھے صرف صاحب حیثیت لوگوں سےعلاج کےمناسب پیسے لئےجاتےہیں یہاں پر افغانستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان وغیرہ سے مریض آ رھےہیں جنکا علاج مفت کیا جا رہاھے شوکت خانم ہسپتال میں لاعلاج مریضوں کو گھر بھیج دیا جاتاھے جہاں وہ بہت تکلیف دہ حالت میں موت کا انتظار کرتےہیں لیکن یہاں پر الحمد للہ 250 بیڈ کا علیحدہ بلاک قائم کیا گیاھے جہاں پر لاعلاج مریضوں کو ڈیتھ (موت) تک رکھا جاتاہے اور انکی زندگی میں تکلیف کو ہر ممکن کم کیا جاتاھے اور خدمت کیجاتی ہے یہ بہت بڑی سہولت ھے۔ آپ سے گزارش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس ہسپتال کےمتعلق آگاہ کریں تاکہ کینسر زدہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یہاں پر پاکستان کے نامور اور انتہائی تجربہ کار ڈاکٹر صاحبان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر شہریار ۔ ماہر کینسر (ہسپتال کےانچارج ہیں) نےبتایا کہ کوئی صاحب جنکو وہ بھی نہیں جانتےہیں روزانہ 250 مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے کھانا بھجوا رہے ہیں ۔ *سبحان اللہ۔ Hospital Site : 1.5 km off Pajian chowk Ijtama road Bypass (Rohi Nala) Raiwind Lahore, Pakistan. PHONE No. 0092 423 52 18 956-60 0092 423 53 97 605 محمد منصور معیز صاحب۔ 0300-3253403

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی